خداوند متعال کی جانب سے قرآن انسان کی ہدایت کے لئے ایک عظیم کتاب ہے، لہذا جہاں یہ کتاب اسلام کی روح ہے وہاں انسان کی سعادت اور کامیابی کی حتمی کنجی بھی ہے۔اس لیے ضروری ہے کہ لوگ قرآن کے ساتھ ایک مضبوط عملی تعلق استوار کریں اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب وہ قرآن کو سمجھیں گے۔
بہت سے لوگوں نے عربی گرامر سیکھنے کے روایتی انداز کو اپنانے کی کوشش کی ہے، لیکن وقت کی کمی اور عربی گرامر کی پیچیدگیوں کی وجہ سے وہ مطلوبہ ہدف کو نہیں پہنچ پائے ہیں، لیکن اس کے لئےیہ کورس ایک مختلف طریقہ اپناتا ہے۔
اور اس بات کی طرف توجہ رہے کہ:
یہ عربی گرامر کا کورس نہیں ہے۔ لیکن یہ کورس طلباء کو پہلے دن سے ہی قرآن میں اتارتا ہے، اورزیادہ استعمال ہونے والے اور کلیدی الفاظ کو نظر میں رکھنے والے طریقہ کا استعمال کرتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، طالب علم کو قرآنی عربی کی بنیادی سمجھ پیدا ہوتی ہے اور وہ قرآن پڑھتے وقت اسے سمجھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ اس کورس کو تیس سال سے زیادہ کے عرصے میں بنایا اور مکمل کیا گیا ہے۔
• کورس میں 3 ماڈیولز ہیں۔
• ہر ماڈیول میں 90 منٹ کے 16 درس ہوتے ہیں۔
• تیسرے ماڈیول کے اختتام پر آپ نے تقریباً 86 فیصد قرآنی الفاظ سیکھ چکے ہونگے۔
پیشگی ضروریات:
• قرآن پڑھنے کی صلاحیت
• اردو زبان میں روانی (بولنااور پڑھنا)
• تمام کلاسوں میں شرکت کا عزم
اہم خصوصیات (ماڈیول 1):
• عمر کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
• درسی کتاب: مفاہیم القرآن کتاب نمبر 1 (ادارہ تنزیل سے)
• تدریس کی زبان: اردو
• دورانیہ: 90 منٹ کے 16 سیشن
• کوئی ہوم ورک نہیں ہے۔
(ماڈیول 1 کا) ایگزٹ پوائنٹ:
49,000 الفاظ کو سمجھنے اور ترجمہ کرنے کی صلاحیت، یعنی 65% فی صد قرآن میں استعمال شدہ الفاظ۔ اس کے نتیجے میں قرآن مجید سے محبت اور اسےسمجھ میں اضافہ ہوتا ہے، کیونکہ طالب علم اب سمجھ سکتا ہے کہ اس قرآن میں کیا کہا جا رہا ہے!
ہدایت:
• کورس Google Meet پر آن لائن صورت میں پڑھایا جائے گا۔